پاکستان اور برطانیہ کا معدنی وسائل کی ترقی کے لیے ارضیاتی سروے کے شعبے میں شراکت داری کا منصوبہ
اسلام آباد، 17 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان اور برطانیہ نے کان کنی اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے جیولوجیکل سروے آف پاکستان (جی ایس پی) اور برٹش جیولوجیکل سروے (بی جی ایس) کے درمیان شراکت داری کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت ارضیاتی نقشہ سازی، سائنسی تحقیق اور معلومات کے تبادلے پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں اداروں نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا مسودہ تیار کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ، شفاف اور پائیدار ترقی کے لیے تکنیکی مہارت اور مستند ارضیاتی معلومات تک رسائی بہتر بنانا ہے۔ مجوزہ معاہدہ حتمی ادارہ جاتی منظوری سے مشروط ہے، جس کا اعلان برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے 13 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران کیا۔ جین...









