غزہ کی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے میں 3 افراد جاں بحق، مختلف فضائی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید
غزہ، 25 اکتوبر 2026 (غفران): غزہ شہر کی ایک یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے میں اتوار کے روز 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں الگ الگ فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، اسپتال کے عملے اور شہری دفاع کے ادارے نے بتایا۔ الشفا اسپتال کے مطابق ڈرون حملے کے بعد 3 لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، اسلامی یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد انتظامی عملے کے ارکان تھے جبکہ زخمیوں میں طلبہ شامل تھے۔ غزہ کی وزارت تعلیم نے کہا کہ حملے کے وقت طلبہ کلاسوں میں موجود تھے، وزارت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ تعلیمی اداروں پر حملوں کے خلاف عالمی خاموشی ایسے جرائم کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وزارت کے مطابق جنگ کے دوران تعلیمی اداروں کی 95 فیصد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ 6 ...









