امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ سفارتی رابطے بحال، ٹرمپ نے تجویز مسترد کرکے مزید مذاکرات کا عندیہ دے دیا
نیویارک، 29 ستمبر 2026 (کامران راجہ): امریکا اور ایران کے حکام نے سات ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے تحت پیر کے روز ثالثوں کے ذریعے الگ الگ مذاکرات کیے، حکام کے مطابق مذاکرات میں مزید بات چیت متوقع ہے، جس میں ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز میں ممکنہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فروری کے اواخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والے تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تیل کی ترسیل اور اہم آبی گزرگاہوں پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکا اور ایران اس سے قبل اپریل اور جون میں ثالثی کے ذریعے دو جنگ بندی معاہدوں پر پہنچے تھے، تاہم دونوں معاہدے برقرار نہ رہ سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی ردعمل اور آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے واشنگٹن کی شرائط کے منتظر ہیں۔ ایران کی تجویز میں ایران اور لبنان ...









