Thursday, November 19

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان چھٹے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا پروٹوکول، سیاحت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Pakistan, Turkmenistan Sign Agreements to Strengthen Bilateral Cooperation

اسلام آباد، 17 نومبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان اور ترکمانستان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے پروٹوکول اور دونوں ممالک کی وزارتوں خارجہ کے درمیان 2026 سے 2030 تک تعاون کے پروگرام پر دستخط کر دیے۔ دستاویزات پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ و وزیر خارجہ رشید میردوف نے دستخط کیے، جنہوں نے کمیشن کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بین الصوبائی رابطہ کی وزارت اور ترکمانستان کی وزارت ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کا بھی مشاہدہ کیا۔ ان معاہدوں کا مقصد ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا، باقاعدہ سفارتی روابط برقرار رکھنا اور سیاحت سمیت عوامی سطح پر روابط کو مزید وسعت دینا ہے۔ ان اقدامات سے پاکستان اور ترکمانستان کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ممالک باہمی مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔