امریکا کا چینی ٹیلی کام کمپنیوں کی امریکی فون نمبرز تک براہِ راست رسائی پر پابندی کا منصوبہ
واشنگٹن، 30 اکتوبر 2026 (نوشین): امریکا نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی امریکی فون نمبرز تک براہِ راست رسائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد دھوکہ دہی پر مبنی خودکار فون کالز اور ممکنہ سائبر خطرات کی روک تھام ہے۔ امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ 19 نومبر کو ایک تجویز پر ووٹنگ کرے گا، جس کے تحت چائنا موبائل، چائنا ٹیلی کام، چائنا یونی کام اور دیگر انٹرنیٹ پروٹوکول پر مبنی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی براہِ راست رسائی پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) ٹیکنالوجی کے ذریعے آواز کو ڈیجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کرکے براڈبینڈ نیٹ ورکس کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے، جبکہ فون نمبرز تک براہِ راست رسائی ان کمپنیوں کے لیے کم لاگت اور جدید سہولیات فراہم کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔ ایف سی سی کے چیئرمین ب...






