ایران کا امریکا کے ساتھ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
تہران، 19 ستمبر 2026 (غفران): ایران نے کہا ہے کہ زیر التوا معاملات کے حل اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی کوششیں اور بین الاقوامی ثالثی جاری ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینوند نے پریس بریفنگ کے دوران یہ بات کہی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق زینوند نے کہا کہ تہران کو توقع ہے کہ معاہدے کا دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاہدے کی ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے منظوری دی تھی اور اسے سپریم لیڈر کی توثیق حاصل ہے۔ ترجمان نے معاہدے کو ایرانی ریاستی نظام کا باضابطہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فعال سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی سفارتی سرگرمیوں میں صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ وسیع تر مشاورت بھی شامل ہے۔ اقتصادی صورتحال پر ...




