اسحاق ڈار 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
اسلام آباد، 20 ستمبر 2026 (غفران): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے نیویارک روانہ ہوگئے، جہاں وہ 21 سے 25 ستمبر تک وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مختلف سفارتی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا اعلیٰ سطحی ہفتے کے دوران وسیع سفارتی پروگرام ہوگا، جس میں جموں و کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت بھی شامل ہے، جہاں پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کا اعادہ کرے گا۔ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر او آئی سی کے متعدد وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا سالانہ رابطہ اجلاس اور رابطہ گروپ کے دیگر اجلاس شامل ہیں۔ اسحاق ڈار فلسطین کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں آٹھ عرب و ...




