مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے ترکیہ تیار
انقرہ، 20 ستمبر 2026 (غفران): ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کے جاری حملوں کے تناظر میں ترکیہ مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترک نشریاتی ادارے این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حاکان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر سنگین حملے ہو رہے ہیں اور ترکیہ خاص طور پر تکنیکی فوجی معاملات میں سعودی عرب کی مدد کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ گزشتہ ماہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تمام ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ فیدان نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے تنازع میں شامل کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ ریاض جنگ کا حصہ بننے کا خواہاں نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز تمام فریقین تک پہنچ...




