Friday, November 27

پاکستان ٹائمز

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیر جہاز کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیر جہاز کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا

کراچی، 31 جولائی   2026(کامران راجہ): پاکستان نیوی نے ایک بروقت اور منظم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران شمالی بحیرۂ عرب میں خراب موسم کے باعث سمندر میں پھنسے فشنگ ویسل ایف وی ال جلالی  کو کامیابی سے امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔ یہ ماہی گیر کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں بے یار و مددگار ہو گئی تھی۔ کشتی میں سوار 19 افراد، جن میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے، خراب موسمی حالات اور مون سون کے باعث شدید خطرے سے دوچار تھے۔ کشتی سے موصول ہونے والی ہنگامی اطلاع پر جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر  نے فوری طور پر پاکستان نیوی سے رابطہ کیا، جس کے بعد پاکستان نیوی کے جنگی جہاز پی این ایس تیمور کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا۔ پاکستان نیوی کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کشتی میں موجود تمام ا...
لیسکو نے دو برس میں تاریخی مالی اور انتظامی کامیابیاں حاصل کر لی
Latest, پاکستان ٹائمز

لیسکو نے دو برس میں تاریخی مالی اور انتظامی کامیابیاں حاصل کر لی

اسلام آباد، 31 جولائی 2026(کامران راجہ): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں گزشتہ دو برس کے دوران نمایاں مالی اور انتظامی بہتری حاصل کرتے ہوئے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی ایک اہم مثال قائم کی ہے۔ لیسکو نے مالی خسارہ دو برس کے دوران 79 ارب روپے سے کم کر کے تقریباً 21 ارب روپے تک محدود کر دیا، جس سے قومی خزانے کو 58 ارب روپے سے زائد کی مالی بہتری حاصل ہوئی۔ اسی عرصے میں لیسکو نے ریکوری کے شعبے میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 101.05 فیصد ریکوری ریکارڈ کی، جو نیپرا کے مقررہ ہدف سے بھی زیادہ ہے۔ کمپنی کے لائن لاسز بھی نمایاں طور پر کم ہوئے ہیں۔ دو برس قبل 15.8 فیصد لائن لاسز کم ہو کر 11.86 فیصد رہ گئے، یعنی تقریباً چار فیصد کمی، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپ...
وفاقی وزیر تجارت کا ٹریڈ باڈیز کے شفاف اور ڈیجیٹل انتخابات کے انعقاد کا اعلان
Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر تجارت کا ٹریڈ باڈیز کے شفاف اور ڈیجیٹل انتخابات کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد، 31 جولائی 2026( نوشین): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کو آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔اسلام آباد میں لائیو ویڈیو پیغام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ انتخابات کی نگرانی کے لیے پہلی مرتبہ ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا، جبکہ انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول، ووٹر فہرستیں اور انتخابی نتائج آن لائن دستیاب ہوں گے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشنزبلال خان پاشا نے انتخابات کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ ح...
موومنٹ نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی کلیکشن “لیاری” متعارف کرا دی، کراچی کی اسٹریٹ کلچر کو خراجِ تحسین
Latest, پاکستان ٹائمز

موومنٹ نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی کلیکشن “لیاری” متعارف کرا دی، کراچی کی اسٹریٹ کلچر کو خراجِ تحسین

کراچی، 31 جولائی 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے معروف اسٹریٹ ویئر برانڈ موومنٹ  نے اپنی اب تک کی سب سے بڑی کلیکشن "لیاری"  لانچ کر دی ہے۔ 28 ملبوسات پر مشتمل اس خصوصی کلیکشن کے ساتھ ایک اوریجنل میوزک اینتھم بھی جاری کیا گیا ہے، جسے قاسم اظہر نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس میں پاکستان کی معروف ریپر ایوا بی اور لیاری سے تعلق رکھنے والے ریپرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ یہ منصوبہ کراچی کے تاریخی اور ثقافتی علاقے لیاری کی بھرپور تخلیقی شناخت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ وسیم اکرم کے ساتھ مشہور +92 کلیکشن اور آرٹسٹ عدیل الزفر کے ساتھ کامیاب اشتراک کے بعد موومنٹ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ فیشن کو محض رجحانات کے بجائے ثقافت، شناخت اور مقامی کہانیوں کے ساتھ جوڑنے پر یقین رکھتا ہے۔ "لیاری" کلیکشن برانڈ کے تین سالہ سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ یہ پہلی کلیکشن ہے جو مکمل طور پر ایک ہی کمیونٹ...
ایران نے امریکہ کی فوجی کارروائیوں میں تعاون کرنے والے ممالک کو نتائج سے خبردار کر دیا، بلغاریہ سے فضائی اڈے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
Latest, WORLD, پاکستان ٹائمز

ایران نے امریکہ کی فوجی کارروائیوں میں تعاون کرنے والے ممالک کو نتائج سے خبردار کر دیا، بلغاریہ سے فضائی اڈے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

 جولائی31 ، 2026(غفران ): ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جو ممالک اپنی سرزمین یا فوجی تنصیبات کو امریکہ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے، انہیں اس کے  نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایران نے بلغاریہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیزمر ایئر بیس پر امریکی فوجی طیاروں کی عارضی تعیناتی کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بلغاریہ کی وزیر خارجہ ویلیسلاوا پیٹرووا چامووا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تہران کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ بلغاریہ کی جانب سے بیزمر ایئر بیس پر امریکی فوجی طیاروں کی تعیناتی کی منظوری دینا، جو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے دی گئی ہے، ایران کے خلاف جارحیت میں سہولت فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد ابوبکر کو قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد ابوبکر کو قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا

لاہور، 30 جولائی، 2026 (غفران): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے محمد ابوبکر کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ سابق کپتان عماد بٹ کو کپتانی کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیشِ نظر ٹیم کی حکمتِ عملی اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے بتایا کہ محمد ابوبکر آئندہ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ قیادت میں اس تبدیلی کا مقصد ٹیم کی عالمی ایونٹ میں مہم کو مزید مضبوط بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ محمد ابوبکر کی قیادت میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کامیابیاں سمیٹے گی اور ملک بھر کے ہاکی شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپو...
ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں پاکستان کی شاندار شرکت، پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں پاکستان کی شاندار شرکت، پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی

نیویارک، 29 جولائی 2026(نوشین): پاکستان نے شمالی امریکہ کی معروف بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جو نیویارک کے جیکب کے۔ جاوٹس کنونشن سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور تجارتی و سرمایہ کاری مشیر عدنان محمود اعوان کے ہمراہ کیا۔ پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے کے تجارتی و سرمایہ کاری شعبے کے تعاون سے کیا ہے۔ پویلین میں پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات، ملبوسات، گھریلو ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور دیگر برآمدی مصنوعات کی اعلیٰ معیار کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان ...
پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور

اقوامِ متحدہ، 27 جولائی 2026(نوشین):پاکستان نے یوکرین میں جاری تنازع کے مسلسل شدت اختیار کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف ناقابلِ قبول انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں بلکہ عالمی غذائی اور توانائی کے تحفظ کو بھی متاثر کر رہے ہیں، جس کے سب سے زیادہ منفی اثرات ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہو رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے شہریوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کی اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کریں۔ مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور دیرپا امن صرف سنجیدہ، مسلسل اور ب...
پی سی بی نے “ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز” سیزن ٹو کا اعلان کر دیا
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پی سی بی نے “ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز” سیزن ٹو کا اعلان کر دیا

لاہور20جولائ 2026(کامران راجہ): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے "پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز" کے دوسرے سیزن (2026-27) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے سینئر جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی اسامہ شارون اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سکول کرکٹ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن کو مزید وسعت دی گئی ہے تاکہ ملک بھر سے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔ حکام کے مطابق پہلے سیزن میں 39 اضلاع کے سکولوں نے حصہ لیا تھا، جبکہ دوسرے سیزن میں 100 اضلاع کے سکول شریک ہوں گے۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز 2026-27 میں ملک بھر سے مجموعی طور پر 1,200 سکول حصہ لیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سکولوں کے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے کی...
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب

شی زانگ، چین، 19 جولائ :(کامران راجہ)2026 وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے چین کے شی زانگ خودمختار خطے کے دورے کے دوران پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب کیا۔ فورم میں مختلف ممالک کے پالیسی سازوں، ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور ہمالیائی خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ فورم نہ صرف مشترکہ تہذیب، ثقافت، تنوع، سیاحت اور باہمی دوستی کا جشن ہے بلکہ انسانیت اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی ہے۔ انہوں نے حکومتِ چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر اچھے اور مشکل وقت میں پاکستان کا دوست رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان ہ...