اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات
اسلام آباد، 24 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے محمد یحییٰ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے فروغ میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون باہمی اعتماد، شراکت داری اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی معاونت کو انتہائی اہم قرار دیا۔ سردار ایاز صادق نے انسانی مسائل اور بحرانوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون مزید فروغ...




