پی سی بی کا اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام وسیع پیمانے پر شروع
لاہور، 19 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹرز کی شناخت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروگرام کا آغاز قذافی اسٹیڈیم میں بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوا، جس میں محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ سال پروگرام کو ملنے والے مثبت ردعمل کے بعد اس بار اسے نمایاں طور پر وسعت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 1400 اسکول رجسٹرڈ کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 21 ہزار بچے حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ملک کے 100 اضلاع میں تقریباً 2 ہزار 895 میچز کھیلے جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد ملک بھر سے باصلاحیت نوجوا...




