وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس
پشاور، 22 اکتوبر 2026(نوشین): وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق چیلنجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم جمعرات کو ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے، جو صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ان کا پہلا دورہ ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کی خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں صوبے کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ہونے وال...





