Wednesday, October 21

پاکستان کا بھارت میں ہونے والے اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت میں ہونے والے اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، 21 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے حکومتی اجازت نہ ملنے کے باعث بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مقابلے 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں منعقد ہونے ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا میں 2025 کا ایڈیشن جیت کر دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے بتایا کہ بھارتی ویٹرنز کرکٹ حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں کے انتظامات اور ٹورنامنٹ کے دوران اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ان کے مطابق ایسوسی ایشن نے شرکت کی اجازت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بعد ازاں ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا کہ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومتی فیصلے کے بعد ایسوسی ایشن نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ فواد اعجاز خان نے کہا کہ ان کی تنظیم حکومت کے مؤقف کا احترام کرتی ہے۔