این ڈی ایم اے کا خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
اسلام آباد، 18 اگست 2026 (نوشین): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے حساس پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر، شانگلہ، سوات، بٹگرام، آلائی، اپر اور لوئر چترال، اپر اور لوئر کوہستان، کولائی پالس، مانسہرہ اور گلیات کے پہاڑی علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ، چٹانیں گرنے اور ملبے کے بہاؤ کے باعث حساس پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک عارضی یا طویل عرصے کے لیے متاثر ہوسکتی ہے جبکہ بعض راستے مکمل طور پر بند بھی ہوسکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے متعدد سڑکوں کو خاص طور پر خطرناک قرار دیا ہے، جن میں این-45 بٹ خیلہ، چکدرہ، دیر، متکنی روڈ، ایس-4 اے، دیر کی وادیوں میں ایس-16، این-90، این-95 چ...




