امریکا اور عمان کے تعلقات میں کشیدگی، مسقط کا واشنگٹن اور تہران کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج
مسقط، 22 اگست 2026 (نوشین): امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے عمان کے لیے واشنگٹن اور تہران کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا ایک بار پھر مشکل ہوگیا ہے۔ مسقط امریکا کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کے ساتھ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات اور سفارتی روابط بھی قائم رکھنا چاہتا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہوگئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر عمان نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی امریکی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو واشنگٹن عمان کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کئی ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کے طریقہ کار پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے انتظامات کے حوالے سے ایران کے ساتھ الگ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان پہلے ایک مفاہمت ہوئی تھی...





