گوہر کا عمران خان کی اسپتال منتقلی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کا الزام
اسلام آباد، 21 اگست 2026 (نوشین): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کے بانی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنے سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت میں کوئی ابہام نہیں تھا۔ انہوں نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد مشکل ہو جائے تو جمہوریت کیسے چل سکتی ہے۔ گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی، تاہم موجودہ صورتحال میں بامعنی مذاکرات ممکن نہیں ہو سکتے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمر...





