طبی معائنے کے بعد عمران خان کو شفا اسپتال سے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا
راولپنڈی، 21 اگست 2026 (غفران): حکومت نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو طبی معائنے کے بعد جمعہ کی علی الصبح اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔ جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں واپس ان کی بیرک منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل انہیں جمعرات کی رات اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق عمران خان کو سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کے طبی معائنے اور علاج کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے اور ان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔ رواں ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تین رکنی بینچ نے حکم...




