پنجاب اسمبلی: 31 اگست کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
,لاہور، 29 اگست 2026 (کامران راجہ): پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے صوبائی اسمبلی کے 31 اگست کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اجلاس دن 2 بجے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق متعلقہ صوبائی محکمے ارکان اسمبلی کی جانب سے ہاؤسنگ، شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ ایجنڈے میں شامل توجہ دلاؤ نوٹسز پر بھی زبانی جوابات ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران مختلف صوبائی محکموں سے متعلق التوا کی تحریکیں بھی پیش کی جائیں گی اور ان پر بحث کی جائے گی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مالی سال 2022-23 کی سالانہ رپورٹس بھی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پنجاب دانش اسکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلن...




