پی ایس ایل 12 کے لیے شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
اسلام آباد، 26 نومبر 2026 (کامران راجہ): لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، جس کا اعلان فرنچائز نے جمعرات کو کیا۔ شان ٹیٹ آسٹریلیا کی 2007 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے اور اس سے قبل 2026 میں گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ 43 سالہ سابق فاسٹ باؤلر پاکستان سپر لیگ اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، جہاں انہیں شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوا۔ اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ وہ آئندہ پی ایس ایل سیزن کے لیے لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے کام کرنے کے باعث...




