سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کا اعلان کردیا
کراچی، 25 اگست 2026 (غفران): پاکستان کی سینئر ٹیلی ویژن اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ خوشخبری شیئر کردی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے، تاہم تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ حمیرا بانو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قسمت اور تقدیر کے حوالے سے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان بعض اوقات اپنی زندگی کے لیے منصوبے بناتا ہے، لیکن اللہ کی اپنی حکمت اور منصوبہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اللہ کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو منزل تک پہنچنے کا راستہ آسان ہوجاتا ہے۔ حمیرا بانو پاکستانی ٹیلی ویژن کا ایک معروف چہرہ ہیں اور کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ بالخصوص ماں اور معاون کرداروں میں اپنی پرفارمنس ...





