پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
راولپنڈی، 22 ستمبر، 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے روس اور عمان کے ساتھ دو مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جن کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی تربیت، آپریشنل رابطہ کاری اور فوجی مہارتوں کا تبادلہ ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’دروژبا 9‘‘ جبکہ پاکستان اور عمان کی مشترکہ مشق ’’الوشق الجبل 2‘‘ کا آغاز منگل کو ہوا۔ ’’دروژبا 9‘‘ کا انعقاد چراٹ میں جبکہ ’’الوشق الجبل 2‘‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں کی جا رہی ہے۔ مشقوں میں پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے حصہ لے رہے ہیں، جو دو ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مشقیں، طریقہ کار، آپریشنل تکنیک اور مشترکہ تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شریک افواج آپریشنل تجربات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کریں گی، جبکہ مشتر...




