تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ، ابرار احمد نمبر ون ٹی20 باؤلر بن گئے
دبئی، 23 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے اسپنر ابرار احمد تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کئی دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔ ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ باؤلرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں، انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کے دیگر باؤلرز میں محمد نواز 658 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی کے بعد 636 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شاہین آفریدی بھی ایک درجہ نیچے جا کر 602 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں نمبر پر ہیں۔ عثمان طارق نے دو درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 524 پوائنٹس کے ساتھ 57ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ سفیان مقیم ایک درجہ بہتری کے بعد 510 پوائنٹس کے س...




