خیبر پختونخوا میں گورننس، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے لیے 180 روزہ منصوبہ تیار
پشاور، 17 اکتوبر 2026 (غفران): خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاسی و معاشی استحکام کے فروغ، طرزِ حکمرانی میں بہتری، عوامی خدمات کو مؤثر بنانے اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے 27 محکموں میں 206 اقدامات پر مشتمل جامع ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، جس میں ضم شدہ اضلاع بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 100 سے 180 روزہ مجوزہ منصوبے میں امن و امان، انتظامی اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت، تعلیم، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت تقریباً 1,150 اہم سڑکوں کی مرمت، 8 ہزار کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے، 4 ہزار مقامات پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور تقریباً 150 بند نکاسی آب کی نالیوں کو کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 80 پارکوں کی بحالی، بازاروں اور سرکاری عمارتوں کی خوبصورتی، اہم شاہراہوں پر شمسی توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پشاور کے 20 مصر...




