Tuesday, November 24

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

Three Pakistani Nationals Executed in Saudi Arabia for Heroin Smuggling

ریاض، 24 نومبر 2026 (کامران راجہ): سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق تینوں پاکستانی شہریوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کر دی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سزاؤں کو برقرار رکھنے کے بعد شاہی فرمان کے تحت ان پر عمل درآمد کیا گیا۔ سزائے موت دینے سے قبل مملکت کے قانونی اور عدالتی مراحل مکمل کیے گئے تھے۔ تاہم سعودی حکام نے سزائے موت پانے والے پاکستانی شہریوں کی شناخت، اسمگل کی جانے والی ہیروئن کی مقدار اور ان کی گرفتاری کے حالات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔