Tuesday, November 24

اڈیالہ جیل میں قید غیر ملکی شہری دورانِ علاج اسپتال میں جاں بحق

Forest Department Seizes Illegally Cut Government Acacia Timber in Dera Ismail Khan

راولپنڈی، 24 نومبر 2026 (نوشین): اڈیالہ جیل میں قید ایک غیر ملکی شہری طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے غیر ملکی شہری کے خلاف 13 اکتوبر 2026 کو مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھا۔ جیل حکام نے قیدی کی ہلاکت سے متعلق این سی سی آئی اے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2025 میں بھی اڈیالہ جیل کا ایک قیدی عمران اسماعیل طبیعت ناساز ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔ عمران اسماعیل کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج تھا۔