اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ، غزہ جنگ پر احتجاج
باکو، 17 اکتوبر 2026 (غفران): آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیائی ممالک کی تنظیم کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میئرز ان ایشیا (سیکا) کے سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے خطاب پر 10 ممالک کے مندوبین نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ اسرائیلی صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے نمائندوں نے اجلاس کے ہال سے باہر نکل کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یہ اقدام غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں اسرائیلی عہدیدار کی شرکت پر شدید سیاسی مخالفت اور ناراضی کا اظہار تھا۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ان کا وفد بھی خطاب شروع ہوتے ہی اپنی نشستوں سے اٹھ کر ہال سے باہر چلا گیا، جبکہ دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ آذربائیجان سیکا کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ...




