Tuesday, May 12

پاکستان ٹائمز

پاکستان چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرکے سالوں میں نہیں مہینوں میں کمال کر سکتا ہے
Latest, WORLD, پاکستان ٹائمز

پاکستان چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرکے سالوں میں نہیں مہینوں میں کمال کر سکتا ہے

اسلام آباد۔19جنوری (کامران راجہ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زراعت، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کو مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرکے سالوں میں نہیں مہینوں میں کمال کر سکتا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل اور آنے والے کل کی امید ہیں، چین پاکستان کا آزمودہ دوست اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، سی پیک 2.0 کو حقیقت اور کامیابی میں ڈھالیں گے، چین سے جدید زراعت کی تربیت حاصل کرنے والے ایک ہزار زرعی گریجویٹس زرعی معیشت کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاک چین ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین، جام کمال، اویس لغاری، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ سمیت وفاقی وزراء، وزراء مملکت، پاکستان میں ...
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے سال 2025 کی ریکوریز کے اعداد و شمار جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے سال 2025 کی ریکوریز کے اعداد و شمار جاری

جنوری 09, 2026(کامران راجہ): ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس  نے جنوری تا دسمبر 2025 کے دوران پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی مؤثر کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اے ایس ایف نے سال بھر ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں کے دوران 26.863 کلوگرام ہیروئن، 88.7 کلوگرام چرس اور 3.113 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 118.676 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئیں۔ اسی عرصے کے دوران قیمتی دھاتوں کی اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 98.5579 کلوگرام سونا برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 2 ارب 936 ملین روپے بنتی ہے۔ مزید برآں، منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ...
شیخوپورہ: کرسمس کے موقع پر ایک ہزار مسیحی خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم
Latest, پاکستان ٹائمز

شیخوپورہ: کرسمس کے موقع پر ایک ہزار مسیحی خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم

شیخوپورہ ,فاروق آباد(غفران): کرسمس کے پرمسرت موقع پر حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی مستحق مسیحی برادری کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد میں آل پاکستان پاسٹرز الائنس اور ہیلپنگ ہینڈ منسٹری کے زیرِ اہتمام دو تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ایک ہزار مسیحی خاندانوں میں ایک ماہ کی ضروریات پر مشتمل خشک راشن کے بیگز تقسیم کیے گئے۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد، مسیحی مذہبی رہنماؤں بشپ امانت مسیح، ناظم اشرف آٹھوال، پاسٹر اختر مسیح اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو اپنائیت اور تحفظ کا حقیقی احساس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز میں تمام اقلیتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی عبادات انجام دیتی ہیں، جبکہ ان کی عبادت گاہوں اور گ...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس  ملک بھر میں کمپیوٹر کلاسز شروع کرائیں گے، جامعات کو ڈیجٹل سروسز فراہم کرنے کے لئے تیار۔ڈاکٹر ناصر محمود
Latest, پاکستان ٹائمز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس ملک بھر میں کمپیوٹر کلاسز شروع کرائیں گے، جامعات کو ڈیجٹل سروسز فراہم کرنے کے لئے تیار۔ڈاکٹر ناصر محمود

اسلام آباد 13 نومبر(کامران راجہ):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیرِ صدارت سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے 54 ریجنل کیمپسز کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی اپنے دو درجن سے زائد ریجنل دفاتر میں کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کرے گی تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو جدید آئی ٹی تعلیم تک رسائی دی جا سکے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیسیں دیگر جامعات کے مقابلے میں کم اور طلبہ کے لیے سہولت بخش ہیں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اب دیگر جامعات کو جدید ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں بی ایس پروگرامز کے لازمی مضامین، سی ایم ایس، ایل ایم ایس اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مقامی جامعات سے شراکت داری کے لیے رابطہ کریں۔انہوں نے انرولمنٹ بڑھانے پر عم...
اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا کانوکیشن 2025
Latest, پاکستان ٹائمز

اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا کانوکیشن 2025

اسلام آباد12 نومبر( کامران راجہ):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا کانووکیشن 2025 گذشتہ روز جناح کنونشن سینٹر میں پُروقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں 800 طلبہ و طالبات کو کامیابی کے ساتھ اپنی تعلیمی منزل تک پہنچنے پر ڈگریاں عطا کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔ اس یادگار تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں سیکرٹری تعلیم / قائم مقام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ندیم محبوب، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ، سماجی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جس سے تقریب کو مزید وقار حاصل ہوا۔ وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش ...
اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطوں کے نئے دور کا آغاز
Latest, پاکستان ٹائمز

اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطوں کے نئے دور کا آغاز

اسلام آباد25 اکتوبر 2025 (نوشین راجہ): حکومتِ پاکستان کی جانب سے قومی اداروں کی بحالی، عوامی سہولتوں میں بہتری، اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔ اسلام آباد تا مانچسٹر براہِ راست پرواز کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے، جو وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کرے گا۔ سیکرٹری دفاع ،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار، ایوی ایشن ڈویژن، اور پی آئی اے کی انتظامیہ کی خدمات اور انتھک محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔ یہ پیش رفت حکومتِ پاکستان کی مؤثر حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہے۔...
اردن پولیس کے افسران  کا موٹروے پولیس کالج سینٹر کا دورہ
Latest, پاکستان ٹائمز

اردن پولیس کے افسران کا موٹروے پولیس کالج سینٹر کا دورہ

اسلام آباد، 22اکتوبر ،2025 (کامران راجہ): مملکت اردن، پولیس کالج کے سینئر پولیس افسر میجر عبداللہ راجہ محمد النعیمات کی قیادت میں زیر تربیت پولیس افسران نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اردن پولیس کے افسران کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر سے خصوصی ملاقات کی۔ اردن پولیس کے افسران کو موٹروے پولیس کی آپریشنل سرگرمیوں، ورکنگ، تربیت، جدید ٹریفک مینجمنٹ کے طریقہ کار، کمیونٹی پولیسنگ اور عوام میں روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دینے کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس دوران افسران کو بتایا گیا کہ موٹروے پولیس نے بہترین تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، شفافیت،کمیونٹی پولیسنگ اور قانون پر یکساں عمل درآمد کے ذریعے قومی شاہراؤں پر ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور حادثات پر قابو پانے میں نمایاں ...
اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔

اسلام آباد (کامران راجہ) 19 اکتو بر 2025 :اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اراکین پارلیمنٹ،مختلف ممالک کے ڈپلومیٹس اعلی سرکاری افسران ،ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں اسلام کے پیغامِ امن، روادار...
پنجاب اسمبلی کا مقامی حکومت ایکٹ – جمہوری اقدار اور عوامی نمائندگی کے تقاضوں کے خلاف اقدام ہے۔ڈاکٹر اشرف نظامی
Latest, پاکستان ٹائمز

پنجاب اسمبلی کا مقامی حکومت ایکٹ – جمہوری اقدار اور عوامی نمائندگی کے تقاضوں کے خلاف اقدام ہے۔ڈاکٹر اشرف نظامی

لاہور (سٹاف رپورٹر) 15اکتوبر 2025– عوام دوست پاکستان کے چیئرمین فرخ سہیل گوئندی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اشرف نظامی نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کیے گئے نئے مقامی حکومت ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون جمہوریت کی روح، مقامی خودمختاری اور عوامی نمائندگی کے اصولوں کے منافی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ "مقامی حکومت کسی بھی جمہوری معاشرے میں عوام کے سب سے قریب ترین اور مؤثر نمائندہ ادارہ ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے جو قانون پنجاب اسمبلی نے منظور کیا ہے، وہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بجائے بیوروکریسی اور مرکزی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ نئے قانون میں بلدیاتی اداروں کو صرف نمائشی حیثیت دی گئی ہے، جبکہ مالی اور انتظامی خودمختاری کا مکمل فقدان ہے۔ منتخب نمائندوں کو غیر منتخب افسران کے ماتحت کر دینا مقامی حکومت کے تصور کی توہین ہ...
سعودی سائنسدان عمر یاغی کو کیمسٹری میں 2025 کا نوبل انعام
Latest, PAKISTAN NEWS, پاکستان ٹائمز

سعودی سائنسدان عمر یاغی کو کیمسٹری میں 2025 کا نوبل انعام

ریاض / اسٹاک ہوم: کامران راجہ: مملکت سعودی عرب اور عرب دنیا کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگِ میل، جب رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام ممتاز سعودی سائنسدان عمر مونس یاغی کو دینے کا اعلان کیا۔ یہ اعزاز انہیں (Metal-Organic Frameworks — MOFs) کی تخلیق، گیسوں کو محفوظ کرنے اور ہوا سے پانی حاصل کرنے کے میدان میں انقلابی کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ یہ نوبل انعام، عمر یاغی کے ہمراہ آسٹریلوی سائنسدان رچرڈ رابسن اور جاپانی محقق سوسومو کتاگاوا کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، جنہوں نے مل کر نیٹ ورک کیمسٹری کی بنیاد رکھی — ایک ایسا نیا سائنسی شعبہ جس نے مادّی سائنس، ماحولیات اور توانائی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا۔ شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ایوارڈ کے اعلان کے بعد اپنے باضابطہ بیان میں، پروفیسر عمر یاغی نے ایک سعودی شہری ہونے پر گہرے فخر کا اظہار کرتے ہوئے خ...