Monday, November 23

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ، میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق

Three killed in domestic dispute shooting in Karachi's Landhi

اسلام آباد، 20 نومبر 2026 (کامران راجہ): کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ اور سالے کو گولیاں مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق واقعہ اولڈ مظفرآباد کے قریب مظفرآباد کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزم اپنے سسرال پہنچا اور فائرنگ کردی۔ جاں بحق افراد کی شناخت ناصر احمد، اس کی اہلیہ عاصمہ اور ان کے بھائی محمد احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کی شادی کو 15 سال ہوچکے تھے، تاہم دونوں گزشتہ چند روز سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ عاصمہ نے مبینہ طور پر خلع کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔ جائے وقوعہ سے پستول بھی برآمد ہوا، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔