یوکرین مذاکرات کا اگلا دور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے مشروط ہے، کریملن کے معاون کا بیان
اسلام آباد، 29 اکتوبر 2026 (غفران): کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات کے اگلے دور کا وقت مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر عوامل سے منسلک ہے، جس سے آئندہ ماہ مذاکرات کے انعقاد کے امکانات غیر یقینی ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کو امید ظاہر کی تھی کہ اجلاس 6 سے 10 نومبر کے درمیان ابوظہبی میں ہوگا۔ تاہم، یوری اوشاکوف نے کہا کہ ماسکو نے تاحال مذاکرات کے لیے کوئی مخصوص تاریخ تجویز نہیں کی۔ ان کے مطابق میدان جنگ کی صورتحال اور مجموعی علاقائی حالات، بالخصوص ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ، مستقبل قریب میں مذاکرات کے انعقاد میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور میں یورپی نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جبکہ فی الحال روس، یوکرین اور امریکا کے نمائندو...









