امریکی سرکاری اداروں کا چوری شدہ ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں کراچی سے ملزم گرفتار
اسلام آباد، 20 نومبر 2026 (غفران): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے امریکی سرکاری اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور نجی کمپنیوں کا چوری شدہ خفیہ ڈیٹا حاصل کرنے، اپنے قبضے میں رکھنے اور فروخت کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے کے بیان کے مطابق ملزم آن لائن ’’ڈی پی بروس‘‘ (DP کے نام سے سرگرم تھا اور مبینہ طور پر سائبر کرائم پلیٹ فارم لیک بیس (اور ٹیلی گرام کے ذریعے چوری شدہ ڈیٹا بیس کی تشہیر اور فروخت کرتا تھا۔ متاثرہ معلومات میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)، امریکی محکمہ خارجہ، محکمہ دفاع، مختلف پولیس محکموں اور نجی کاروباری اداروں سے متعلق ڈیٹا شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم مبینہ طور پر بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ا...









