مریم نواز اور فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال
لاہور، 31 اکتوبر 2026 (غفران): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور صنعتی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے فرانسیسی سفیر کا لاہور آمد پر خیرمقدم کیا اور انہیں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ فرانسیسی سفیر نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو فرانس کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے سراہا۔ وزیراعلیٰ نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پی آئی وی او ٹی اقدام کے تحت پنجاب کے زرعی، صنعتی اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر ...









