بھارت میں اپوزیشن کا بڑا احتجاج، چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام آباد، یکم نومبر 2026 (غفران): بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار کو ہزاروں افراد نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مارچ میں شرکت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ووٹر فہرستوں میں متنازع تبدیلیوں کے معاملے پر استعفے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی اور انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے دیگر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مارچ سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت تاریخی رام لیلا میدان کی جانب روانہ ہوا۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ ووٹر فہرستوں میں کی گئی تبدیلیوں کا مقصد وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچانا ہے، جبکہ اپوزیشن رہنماؤں نے انتخابی عمل میں شفافیت اور جواب دہی کا مطالبہ کیا۔ متعدد مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ اقلیتی برادریوں سمیت اہل ووٹرز کے نام بلاجواز انتخابی فہرستوں سے خارج کیے گئے ہیں۔ ایک خاتون مظاہرہن نے خبر رساں ادا...









