صنفی مساوات اور سبز معیشت کے اہداف کے حصول میں ارکان پارلیمنٹ کا اہم کردار
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن، رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا اور تشددکا خاتمہ، معاشی ترقی کو سست کرنے کے لیے خوراک کی عدم تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے لے کرتنازعات تک دنیا کے اہم اور مربوط عالمی بحرانوںسے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔ایشین فورم آف پارلیمنٹرینز آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ (اے پی ایف ایف ڈی) کے پیر سے شروع ہونے والے ’جینڈر
ایمپاورمنٹ اینڈ گرین اکانومی‘ کے دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف،بالخصوص
تعلیم کے شعبے میںپارلیمنٹرینز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ صحت، پائیدار معاش، آب و ہوا کی لچک، پانی اور صفائی ستھرائی،
صاف توانائی اور مہذب سے متعلق معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور صنفی
مساوات کے حصول کے لیے صنفی بااختیار بنانا اور س...









