پاکستان کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی بے بنیاد دعووں کو مستر
اسلام آباد، 7 ستمبر، 2026 (غفران) – پاکستان نے جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعووں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مؤقف بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے متنازع جموں و کشمیر کے نقشے سے متعلق جاری بیان پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور مسلسل غیر قانونی قبضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعات میں شامل ہے۔متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے حتمی تصفیے کا فیصلہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیر...








