بلوچستان قدرتی وسائل، خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے
اسلام آباد08 اپریل 2025 (کامران راجہ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل، خاص طور پر معدنیات کے اعتبار سے انتہائی زرخیز خطہ ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔اسلام آباد میں منعقدہ منرلز سمٹ کے موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ صوبائی حکومت نے ون ونڈو سسٹم متعارف کرایا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو اجازت ناموں اور دیگر معاملات میں سہولت ملے اور انہیں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی پالیسی یہ ...








