برطانیہ کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر روس فوجی سطح پر بات چیت کے لیے تیار
ماسکو، 11 نومبر 2026 (غفران): روس نے برطانیہ کے ساتھ فوجی سطح پر رابطوں اور بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لندن کی جانب سے پہل کی گئی تو روسی وزارت دفاع اپنے برطانوی ہم منصب سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران برطانوی وزیر دفاع ویس اسٹریٹنگ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ماسکو کے ساتھ رابطے کے اضافی ذرائع قائم کرنا چاہتا ہے، خصوصاً دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ کسی غلط فہمی یا غیر ارادی کشیدگی کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ زاخارووا نے برطانوی وزیر دفاع کو روسی وزارت دفاع سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی حکام فون کا جواب دیں گے اور بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ یوکرین جنگ کے باعث روس اور برطانیہ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں، جبکہ لندن یوکرین کے مضبوط تر...




