وزیراعظم شہباز شریف کا کوہاٹ دہشت گرد حملے میں 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد، 12 نومبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے علاقے دارہ بکاخ میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 10 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدر زمان سمیت شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، جرأت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی، وطن کے امن و سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کارروائی کے دوران 18 دہشت گردوں کی ہلاکت خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہے۔ انہوں ن...




