ڈیرہ اسماعیل خان میں بند کورائی پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ناکام، دہشت گرد تھانے میں داخل نہ ہو سکے
ڈیرہ اسماعیل خان، 12 نومبر 2026 (کامران راجہ): ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے بند کورائی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جہاں مبینہ طور پر 600 سے 800 کلوگرام بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش دھماکا کیا گیا، تاہم شدید دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے کے باوجود حملہ آور پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے گزشتہ شب تقریباً دو بجے بارودی مواد سے بھری سوزوکی وین کو پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کی شدت سے پولیس اسٹیشن کا مرکزی گیٹ، قریبی مسجد، دیواریں اور عمارت کے مختلف حصے متاثر ہوئے۔ دھماکے کے فوراً بعد دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جو کافی دیر تک جاری رہا۔ دہشت گردوں کی جانب سے مارٹر گولے بھی ...





