پاکستانی صحافی کامران راجہ کو امریکا میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نواز دیا گیا
واشنگٹن ڈی سی، 27 ستمبر 2026 (غفران): پاکستانی صحافی کامران راجہ کو امریکا میں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’’اعزازِ صحافت‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز مسلمز آف امریکا اور ’’امریکا فرسٹ‘‘ کے بینر تلے ان کی شاندار صحافتی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ اعزاز کے ذریعے کامران راجہ کی بین الاقوامی امور، پاکستان امریکا تعلقات، عالمی معاملات اور اہم بین الاقوامی واقعات کی کوریج میں خدمات کو سراہا گیا۔ کامران راجہ گزشتہ کئی برسوں سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کی کوریج کر رہے ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی اہم سرگرمیوں، عالمی رہنماؤں کے خطابات اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم پیش رفت کو رپورٹ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بیرونِ ملک پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں صحافتی خدمات انجام دی ہیں اور قومی و بین الاقوامی امور کی کوریج کا وسیع تج...





