ویئرلے بورمن کے فیصلہ کن گول سے چیلسی ویمنز چیمپئنز لیگ میں سرفہرست
پیرس، 19 نومبر 2026 (نوشین): چیلسی نے ویمنز یوئیفا چیمپئنز لیگ کے لیگ مرحلے میں پیرس سینٹ جرمین کو ایک صفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، نیدرلینڈز کی دفاعی کھلاڑی ویئرلے بورمن نے میچ کے 87ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ اس فتح کے بعد چیلسی نے گزشتہ سیزن کی رنرز اپ لیون اور دفاعی چیمپئن بارسلونا کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں ٹیمیں جمعرات کو اپنے میچز کھیلیں گی۔ چیلسی کی مڈفیلڈر کیرا والش نے کہا کہ ٹیم نے میچ سے قبل ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ دن کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ آخری لیگ میچ سے قبل ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہے۔ دوسری جانب مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ نے بھی پانچویں راؤنڈ میں اہم فتوحات حاصل کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ انگلش چیمپئن مانچسٹر سٹی نے سویڈش کلب ہیکن کو دو صفر سے شکست دی، جس میں متبادل کھلاڑیوں لاری...




