چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تھائی سینیٹ کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت
اسلام آباد، 20 نومبر 2026 (نوشین): چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تھائی لینڈ کے سینیٹ کے صدر مونگکول سوراساجا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ بنکاک میں اپنے تھائی ہم منصب سے ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور آسیان کے ذریعے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ کے مطابق 2025-26 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب 59 کروڑ ڈالر رہا، جس میں پاکستان کی برآمدات 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ تھائی لینڈ سے درآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں۔ انہوں نے تھائی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے فوڈ پروسیسنگ، سی...





