صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس صاحبان کے غیر ملکی دوروں کی منظوری دے دی
اسلام آباد، 13 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی بیرون ملک دوروں کے لیے رخصت منظور کرتے ہوئے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس (این او سیز) جاری کر دیے ہیں۔ ایوان صدر کی جانب سے پیر کی شب جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 14 سے 21 اکتوبر اور پھر 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس ’’ترک اے وائی‘‘ میں شرکت کریں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کو رواں سال جولائی میں اس فورم میں مبصر کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا، جبکہ اس فورم کا قیام تقریباً چار ...




