امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور،مختلف تہذیبی و ثقافتی مقامات کی سیر
لاہور – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( ڈی سی ایم) نیٹلی بیکر نے پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور کا پہلا دورہ کیا اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ امریکہ پاکستان کے باہمی تعلقات، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری، ثقافتی ورثے کی حفاظت اور پنجاب میں نوجوانوں کیلئے تعلیمی مواقعوں کے حوالے سے امریکی کاوشوں کا جائزہ لیا۔
پاکستان میں کام کرنے والے امریکی کاروباری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقات میں ڈی سی ایم بیکر نے اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح امریکی کمپنیاں پاکستانی نوجوانوں کیلئے اعلی معیار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہیں اور وسیع تر کاروباری سرگرمیوں کے ذریعہ معاشرتی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
صنفی برابری کی حمایت کرتے ہوئے ڈی سی ایم بیکر اور قونصل جنرل ہاکنز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں نوجوان خواتین کرکٹ...









