پاک چین دوستی تنظیم کی نئی انتظامی کمیٹی نے حلف اٹھا لیا
لاہور، 30 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاک چین دوستی تنظیم کی نومنتخب انتظامی کمیٹی نے لاہور جمخانہ کلب میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا لیا، جس میں لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قونصل جنرل سن یان نے ڈاکٹر خالد منظور بٹ سے صدر، ہو یُک بِنگ باربرا سے سینئر نائب صدر، ڈاکٹر کرن خورشید سے نائب صدر اور اسد گوندل سے سیکریٹری جنرل کے عہدوں کا حلف لیا۔ رضوان اکرم شیروانی، نوید سعید اور ڈاکٹر فرزانہ ریاض نے بھی انتظامی کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ تقریب میں سابق چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد کامران لاشاری، لاہور جمخانہ کلب کے چیئرمین میاں مصباح الرحمٰن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر چوہدری اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل سن یان نے تنظیم کی نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممک...




