مودی اور ٹرمپ کا اسٹریٹجک شراکت داری آگے بڑھانے پر اتفاق
نئی دہلی، 30 ستمبر 2026 (غفران): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ بھارت امریکا کے ساتھ عبوری تجارتی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مودی اور ٹرمپ نے تجارت، دفاع، توانائی اور اہم ٹیکنالوجیز سمیت دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی امور، بشمول عالمی امن و سلامتی کے فروغ کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے اور عبوری تجارتی انتظام کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ پیوش گوئل امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ بھارت اور امریکا کے درمیان متوازن اور باہمی طور پر مفید تجارتی معاہدے کو آگے بڑھایا جاسکے۔ اپنے دورے کے دوران ...





