نور زمان، اصحاب عرفان اسکواش سیمی فائنل میں، پاکستان کا ایک اور تمغہ یقینی
ناگویا، 30 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے ایشین گیمز میں ایک اور تمغہ یقینی بنا لیا جب نور زمان اور محمد اصحاب عرفان نے اپنے اپنے سنگلز مقابلے جیت کر اسکواش کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ تیسری سیڈ نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہنری لیونگ کو 11-7، 11-6، 3-11، 11-4 سے شکست دی، جبکہ پانچویں سیڈ اصحاب عرفان نے بھارت کے چوتھی سیڈ ویر چوترانی کے خلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے 6-11، 11-8، 11-6، 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔ ان فتوحات کے بعد مردوں کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کا کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی ہوگیا ہے، کیونکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والے کھلاڑیوں کو کانسی کے تمغے دیے جاتے ہیں۔ یہ 2002 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایشین گیمز کے اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے دو کھلاڑی پہنچے ہیں۔ نور زمان ہفتے کے روز ملائیشیا کے ٹاپ سیڈ این یو اینگ کے خلاف میدان میں اتریں گے، جبکہ ا...





