عمان پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی کریڈٹ سہولت فراہم کرے گا
اسلام آباد، 23 نومبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان اور عمان نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ عمان پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی کریڈٹ سہولت فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مسقط میں عمان کے وزیر توانائی و معدنیات انجینئر سالم العوفی سے ملاقات کی، جس میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دونوں وزراء نے پاکستان اور عمان کے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تیل و گیس کے قیام کا خیرمقدم کیا اور باہمی روابط مضبوط بنانے کے لیے اس فورم سے بھرپور استفادہ کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں وزراء نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور عمان کی عالمی تجارتی کمپنی او کیو ٹریڈنگ کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاہدے پر ...




