قطر کے وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان سفارت کاری کی بحالی کے لیے تہران کا دورہ کریں گے
قاہرہ/دبئی، 27 اگست 2026 (نوشین): قطر کے وزیراعظم جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سفارتی رابطوں کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن کی جانب سے ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ خلیجی ملک قطر، جو ایران کا ہمسایہ اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، دونوں فریقوں کے درمیان پس پردہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ قطر نے جون میں جنگ بندی کرانے میں بھی براہ راست کردار ادا کیا تھا، جس کے نتیجے میں کچھ عرصے کے لیے دونوں جانب سے لڑائی رک گئی تھی۔قطری وزیراعظم کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب تنازع کو تقریباً چھ ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔ اگرچہ لڑائی میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم سفارتی سطح پ...









