Wednesday, May 13

پاکستان ٹائمز

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مزید برآں وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے پاکستان کی حبیب رفیق لمیٹیڈ اور بئیجنگ گلوبل ہائیڈروجن انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط. پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹرکچرل اکنامکس ، پیکنگ یونیورسٹی کے درمیان سی پیک کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط Editor: kamran Raja...
امریکن شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار۔
Latest, پاکستان ٹائمز

امریکن شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار۔

امریکن شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے امریکن شہریوں سے آئی ایٹ میں گن پوائنٹ پر آئی فون اور نقدی چھینی تھی۔ وقوعہ کے متعلق تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔ وقوعہ کو ٹریس کرنے کے لئے متعلق پانچ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں کام کررہی تھیں۔ مقدمہ کو پولیس کی انڈرکور سرویلینس، سی سی ٹی وی فوٹیجز، ملزمان کے روٹ کا جائزہ لے کر ٹریس کیا گیا۔ انوسٹی گیشن کے دوران تکنیکی ذرائع اور جیو فینسنگ بھی کی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 18 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان نے صرف اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی 15 وارداتوں کا انکشاف کیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔  Editor : Kamran Raja...
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (انٹیرم کمیٹی) اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز حیدر سلطان 61 کیٹیگری اور دانیال آفتاب 89 کیٹیگری، کازان روس میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ شجاع الدین ملک کوچ کے فرائض انجام دیں گے جو کامن ویلتھ گیمز 2006 کے گولڈ میڈلسٹ اور تمغہ امتیاز  حاصل کر چکے ہیں۔ ان گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے 13 سے16 جون کازان میں منعقد ہونگے۔ ٹیم کی روانگی پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ممبر انٹیرم کمیٹی ، پروفیسر خضر حیات راجہ ، ثاقب فیاض، اور بہت سارے ویٹ لفٹنگ  سے وابستہ دوستوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ ٹیم کو رخصت کیا۔ ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے بہترین کارکردگی دکھانے اور پاکستان کا نام بلند کرنے پر زور دیا اور کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی سٹیج پر اپن...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی فیصل آباد ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی فیصل آباد ائیر پورٹ پر کارروائی

اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 488 گرام براؤن آئس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کی پرواز پر جانیوالے مسافر تنویر احمد نے مذکورہ منشیات اپنے جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے جسمانی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ براؤن آئس کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا- Editor: Kamran Raja  
پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشنخفیہ معلومات پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں پی این ایس یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کی۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ (آئی ایس پی آر) ایڈیٹر: کامران راجہ...
چار گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی
Latest, پاکستان ٹائمز

چار گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ آمد۔ آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے افسران کی شرکت. ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے بریفننگ  بھی لی۔ اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے. ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔ اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لاتےہوئے۔تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے۔ تمام پہلوؤں پر تفتیش کا دائرہ کار بڑہاتے ہوئے 4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔ خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد س...
تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت فوری اقدام کرے۔ ماہرینِ صحت
Latest, پاکستان ٹائمز

تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت فوری اقدام کرے۔ ماہرینِ صحت

تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت فوری اقدام کرے۔ ماہرینِ صحت, نوجوان نسل کو بچانے کیلئے تمباکو اور اُس کی مصنوعات پر فوری ٹیکس لگانا ضروری ہے  پاکستان میں پہلے ہی تمبا کو کی وجہ سے لوگوں اور مخصوص نو جوانوں کی ایک بڑی تعداد اس کی ہلاکت خیزیوں کا شکار تھی کہ تمبا کو انڈ سٹری مزید نئی تباہ کن پراڈکٹس مارکیٹ میں لے آئی ہے۔ ہمیں اپنے نو جوانوں کو تمبا کو انڈ سٹری کے ان حربوں سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنا ہوں لیے ہوں گی۔ یہ بات مقررین نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام اینٹی ٹوبیکوڈے کے موقع پر ایک کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس کا اہتمام آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) اور پناہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی تھے۔ جن لوگوں نے تقریب میں خطاب کیا ان میں میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی،میجر جنرل نصی...
میٹھے مشروبات پر ٹیکس کا معیشت پر یا ملک میں روزگار پر کوئی خالص منفی اثر نہیں ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

میٹھے مشروبات پر ٹیکس کا معیشت پر یا ملک میں روزگار پر کوئی خالص منفی اثر نہیں ہے

لوگوں کو مرنے کی قیمت پر سرمایہ کاری؟ سول سوسائٹی کی طرف سے تجویز کیا گیا ایک انتہائی ضروری ٹیکس جو پاکستان میں جان بچا سکتا ہے۔  بجٹ کی تشکیل اپنے زوروں پر ہے۔ مشروبات کی صنعت ٹیکس سے بچنے کے لیے پاکستانی پالیسی سازوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کے نام پر روایتی فتنہ انگیز حربے استعمال کر رہی ہے۔ پاکستان کی سول سوسائٹی اور ماہرین صحت نے مشروبات کی صنعت کے ایسے ہتھکنڈوں کو اجتماعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے اور اس وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت بڑا بوجھ ڈال کر لوگوں کو مارنے کا منصوبہ قرار دیا۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں روزانہ 1100 سے زائد افراد ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے مرتے ہیں، روزانہ 300 سے زائد اعضاء کاٹے جاتے ہیں اور ہر ایک منٹ میں دل کا دورہ پڑتا ہے۔ جاری کردہ مشترکہ اسٹیمنٹ میں، انہوں نے ایف بی آر، آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ سے درخواست کی کہ وہ تمام...
ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام “سی پیک کے دوسرے مرحلہ کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا: مواقع اور آگے بڑھنے کا راستہ” کے موضوع پر سیمینار
Latest, پاکستان ٹائمز

ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام “سی پیک کے دوسرے مرحلہ کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا: مواقع اور آگے بڑھنے کا راستہ” کے موضوع پر سیمینار

 مصطفیٰ حیدر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کا خطاب کے دوران کہنا تھا۔  کہ پاکستان کو سی پی ای سی کے تحت سفر کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔  بہت سے ممالک بی آر آیٓ  کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو بی آر آیٓ میں سی پیک کے تحت اپنی مسابقت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں کوئی بڑی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ ہمیں چینیوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا عملی جامہ پہنانا ہے۔  ہمیں آگے بڑھنے کے لیے ایک واضح فریم ورک اورمشترکہ ورکنگ گروپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ  ہمیں مواقع کے ساتھ چیلنجوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے آگے کا راستہ دونوں قوموں کی بھلائی کے لیے اس چیلنج کا انتظار کرنا ہے۔ تجارت کے لیے نظر ثانی شدہ نظام ایک اور چیلنج ہے جبکہ کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم اس سے گزرتا ہے. یورپ...
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضاکی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا
Latest, پاکستان ٹائمز

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضاکی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضاکی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی ٹر یفک اورتما م زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ شہر یو ں کو بہترین سفری سہو لیا ت مہیاکرنے اورشہر بھر میں ٹر یفک کی روانی کو بر قرار رکھا جائے افسران قانون کی پاسداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ ون ویلنگ ،فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو تیز کیا جائے افسران ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں۔ تعلیمی اداروں اور اہم مقامات پرموبائل خدمات مہیا کی جائیں اہم تجارتی مقامات سے غیر قانونی پارکنگ کابھی خاتمہ کیا جائے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی. شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات ہے Editor: Kamran Raja...