وزیراعظم کی سرپرستی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زراعت، غذائی تحفظ کے شعبوں میں اہم پیش رفت
اسلام آباد، 30 اگست (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت اور پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان زرعی اور غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ یہ پیش رفت سعودی وفد کے 26 سے 28 اگست 2026ء تک اسلام آباد کے دورے کے دوران سامنے آئی۔ سعودی وفد کی قیادت وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن اے۔ الفضلی نے کی، جس میں وزارت ماحولیات، پانی و زراعت، جنرل فوڈ سکیورٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سعودی وفد سے ملاقات...









